Sardar Zahid Rafiq

زاہد رفیق ایڈووکیٹ

نائب امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان

ضلع پونچھ کے حلقہ نمبر 3 چھوٹا گلہ سے تعلق ہے،ابتدائی تعلیم چھوٹا گلہ سے حاصل کی،1995ء میں جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت اختیار کی اور 1996ء میں جمعیت کے رکن بنے،اس دوران اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم علاقہ اور ناظم کالج کی ذمہ داریاں ادا کیں
حسین شہید پوسٹ گریجویٹ کالج سے بی اے اور ایس ایم لاء کالج کراچی سے ایل ایل بی اور ایم اے انٹرنیشنل ریلیشن کراچی یونیورسٹی سےڈگری حاصل کی
2000ء میں جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی،امیر یونین کونسل،امیر حلقہ3 اور 4 مرتبہ جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے امیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کیں،زاہد رفیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیرکے وکیل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور نائب صدر کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں،آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم کے بانی صدر ہیں
جولائی 2023ء سے مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر