اسلام آباد:الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ریٹائرڈ طفررشید عباسی نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرنے متاثرین غزہ کے لیے 7کروڑوپے کاریلیف فراہم کیا،آزاد کشمیرکے عوام نے دل کھول کر اپنے غزہ کے بھائیوں کے لیے امداد دے کر اپنا فرض ادا کیا،الخدمت فاؤنڈیشن بلاتخصیص عوام کی خدمت کررہی ہے،دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بڑے اجر والاکام ہے،اسلام ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتاہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے جائزہ اجلاس میں شریک ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن عوام کی امید بن چکی ہے الخدمت فاؤنڈیشن نے دنیا کے کئی ممالک میں انسانی ہمدردری کی بنیاد پر ریلیف فراہم کیاہے اور کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ الخد مت فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ آزاد کشمیرمیں کوئی ایک بچہ بھی ایسا نہ رہے جو محض والد نہ ہونے اوروسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جائے،ہم آزا دکشمیرکو ایک ماڈل ریاست بنانے کی کوشش کررہے ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن 8شعبہ جات کے اندر کام کررہی ہے۔