اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمدمشتاق خان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان میں ایرانی سفیرڈاکٹر رضا امیری مقدم سے سفار ت خا نے جاکر ملاقات کی اور اپنے تعاون کایقین دلایا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیرراجہ جہانگیر خان سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی راجہ ذاکرخان ہمراہ تھے،ملاقات کے موقع ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ہندوستان اور اسرائیل عالمی امن کے دشمن ہیں،اہل کشمیراپنے ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں ایران نے اسرائیلی کی نگی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر امت کا سرفخر سے بلند کردیا،اسرائیلی جارحیت سے ایرانی اعلیٰ شخصیات کا دنیا دسے چلے جانا افسوس ناک ہے مگر دشمن کے وار سے جانا افسوس ناک نہیں تاریخ ہے،تمام اسلامی ممالک او آئی سی پلیٹ فارم سے ایک معاہدہ کریں کسی ایک مسلم ملک پر حملہ ہوگا تو تمام اسلامی ممالک پر حملہ تصورکیاجائے گا،مغر ب اگر اپنے لیے نیٹو فورس تشکیل دے سکتاہے تو اسلامی ممالک باہم دفاعی معادہ کیوں نہیں کرسکتے،اسرائیل اور ہندوستان کے پاس ایٹمی ہتھیارخطرناک ہیں وہ انسانیت کاقتل کررہے ہیں فلسطین اور کشمیرمیں نسل کشی کررہے ہیں،دنیا امن چاہتی ہے تو اسرائیل اور ہندوستان کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی،اس موقع پر ایرانی سفیر نے ڈاکٹر محمد مشتاق خان کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ ہم اہل کشمیر اور جماعت اسلامی کے شکرگزار ہیں کہ انھوں نے مشکل وقت میں ہماری خبرگیری کی،انھوں نے کہاکہ ایران اور امریکہ درمیان مذاکرات چل رہے تھے کہ اسرائیل نے جارحیت کردی،انھوں نے کہاکہ اسرائیل نہ تو انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی کا ممبر ہے اور نہ ہی این پی ٹی کو مانتاہے اس کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ ہمارے حوالے ے فیصلے کرے،اسرائیل کے پاس ایٹم بم اور خطرناک اسلحہ ہے جو غزہ سمیت دیگر ممالک پر استعمال کررہاہے ایسی صہیونی ریاست کو کیااختیار ہے کہ وہ حملہ کرے،انھوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں نے ایران کاساتھ دے رہے ہیں ان کو شکریہ پاکستان نے سلامتی کونسل اور دیگر فورم پر اچھاکردار ادا کیا،پوری امت اس وقت ایران کے ساتھ ہے۔
