ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی زیرصدار ت جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کی مرکزی اور ضلعی قیادت کاہنگامی اجلاس
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے 1لاکھ رضاکار ہندوستان کی جارحیت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے لیے پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ ہیں،دنیا نے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے کردار ادا نہ کیاتو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ ہوگی جس سے کوڑوں انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے،ایٹمی جنگ سے نہ صرف جنوبی ایشا متاثرہوگابلکہ پوری دنیا متاثرہوگی مغرب کی ساری سرمایہ کاری ختم ہوجائے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکزی اورضلعی قیادت کے ہنگامی اجلاس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں مرکزی نائب امراء نورالباری،ڈاکٹر عبدالرحمان،زاہد رفیق ایڈووکیٹ،صغیر قمر،سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان،ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران عزیز،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل راٹھور،ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ارشد بخاری ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل انعام الحق مسعودی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان سمیت دیگرقائدین شریک ہوئے امراء اضلاع عطالرحمان چوہان،واحد اقبال عباسی اجلاس میں شریک ہوئے اوردیگر امراء اضلا ع آن لائن شریک ہوئے اجلاس میں موجودہ تشویش ناک صورت حال کے حوالے سے مرکزی سطح پر نائب امیر نورالباری کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ہندوستان نے جارحیت کر کے 25کروڑمسلمانوں کی غیرت ایمانی کو للکاراہے،مودی یہ بھول گیا کہ اس نے 25کروڑ مسلمانوں کے ایٹمی ملک کو چیلنج کیاہے،انھوں نے کہاکہ دو کروڑ کشمیر ی ہندوستان کے خلاف ایٹم بم ہیں ایک ایک کشمیری مودی کے خلاف ایٹم بم ہے،ہندوستان کی قابض فوج کو مقبوضہ کشمیرکے ماربھائیں گے۔جماعت اسلامی اور اس کے سارے ادارے اور لاکھو کارکنان تیار ہیں۔ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کریں گے اور کشمیر کو آزاد کرائیں گے۔
