مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاہے کہ عوام نے موقع دیاتو دارلحکومت مظفرآباد کو ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کی طرز پر سہولیات سے آراستہ کریں گے،ریاست کادارلحکومت نااہل قیادتوں کی وجہ سے کھنڈرات کانقشہ پیش کررہاہے،روایاتی پارٹیاں اور موروثی قیادتیں اور ان کی حکومتیں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں،تمام تروسائل کے ہونے کے باوجود عوامی مسائل میں اضافہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی کاکھولا ثبوت ہے،جماعت اسلامی نظام بدل کر عوام کو حق دلائے گی،بے روزگاروں کو روزگار دی اجائے گا اور نئی شادی کرنے والوں کی امداد کی جائے گی،کوئی غریب بے سہار انہیں رہے گا اگر جماعت اسلامی اپنی فلاحی سرگرمیوں سے 20لاکھ افراد کو مستفید کرسکتی ہے تو سرکار کے وسائل مل جائیں تو 45لاکھ کو آرام سے ریلیف فراہم کرے گی،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے مظفرآباد شہر میں انتخابی مہم کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید ارشد حسین بخاری ایڈووکیٹ،عبدالحمید چودھری،سلیم شاہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ مظفرآباد دارلحکومت کو دامن کشادہ ہے یہاں ہر ضلع سے لوگ آباد ہیں،اس حلقے کا دل کھولا ہے،شہرکے عوام کو پینے کے صاف پانی اور ہائیڈل پروجیکٹ کے نتیجے میں بنے والی جھیلوں کے پیسے بھی پتہ نہیں کدھرگئے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی مظفرآباددارلحکومت کو حقیقی دارلحکومت بنائے گی عوام آمدہ انتخابات میں درست فیصلہ کریں انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک جائیں۔