Dr Muhammad Mushtaq Khan

کشمیرکی آزادی کے لیے پاک فوج کو ایٹم بم بھی استعمال کرنا پڑے تو دریغ نہ کرے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

 اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی کے لیے پاک فوج کوایٹم بم بھی استعمال کرنا پڑے تو دریغ نہ کرے،پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ کا اصل سبب کشمیر ہے جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوجاتا جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،ہندوستان کی جارحیت کا پاک فوج نے شاندار اورجان دار جواب دے کر بھارت کے دانت کھٹے کردیے ہیں،پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدات منسوخ کرے،سابق وزیر اعظم  میاں نواز شریف اور  شہباز شریف جو خود کوکشمیری کہتے ہیں اب وقت آگیاہے کہ کشمیرکی آزادی کا روڈ میپ دیں،بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو نے ایک ہزار برس تک جنگ لڑنے اعلان کیاتھا اب پیپلزپارٹی کی قیادت کشمیرپر بولے عمران خان اگر چے جیل میں بھی ان کو ماننے والوں کی ایک تعداد ہے وہ بھی کشمیرکی آزادی کے لیے اپنی پارٹی کو متحرک کریں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی کی کال پر پاکستان پر ہندوستانی جارحیت کے خلاف یوم عزم کے عنوان سے نکالی گئی ریلی میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع میر محمد،امتیاز عباسی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک جنگ جاری رہے گی،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں جاکر عہد کیاتھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کو حق فراہم کرے گی وہی حق مانگنے پر کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،مودی نے پہلکام واقع جو ا س نے خود کرایا کو بنیاد بنا کر پاکستان پر جارحیت کی اور پاکستان اورا ٓزاد کشمیر میں مساجد،بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا،عالمی دنیا مسئلہ کشمیرکی حساسایت کی محسوس کرے اور ہ مسئلہ حل کرائے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا پاکستان اور ہندوستان کے درمیاں ایٹمی جنگ کا خطرہ نہ صرف موجود رہے گا بلکہ ایٹمی جنگ ہوگی۔چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوگی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر