ڈاکٹر محمد مشتاق خان صحت کے سہولت کی عدم فراہم کے حوالے سے راولاکوٹ کے دھرنے پر پہنچ گئے
راولاکوٹ:جماعت اسلامی آزادکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان جماعت اسلامی راولاکوٹ شہرکی جانب سے سی ایم ایچ راولاکوٹ میں صحت کی سہولت کی عدم فراہمی کے حوالے سے دیے جانے والے دھرنے میں پہنچ گئے،دھرنا گزشتہ 15دنوں سے جاری ہے،دھرنے میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ یاست کے ہر شہری کو صحت کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت جب آئین اور جھنڈے اور رٹ کی بات کرتی ہے تو پھر ریاست ماں جیسی ہوتی ہے کہ مصداق ریاست کے ہر شہری کو سہولیات فراہم کرنی چاہیے،حکومت صحت کارڈ بحال کرے اور ایل پی فنڈز میں اضافہ کرے،سی ایم ایچ راولاکوٹ کو مظفرآباد کی طرز پر اپ گریڈ کیاجائے،ایم ارآئی اور سی سکین ڈیجیٹل ایکسرے کی سہولت فراہم کی جائے،ادویات کی کمی کو پورا کیاجائے۔
جما عت اسلامی اول روز سے جہاں عوام کی سیرت وکردارکی تعمیر اور دعوت کی بات کرتی ہے وہاں وہ عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے بھی آئینی اور جمہوری اندازسے قانون کے اندر رہتے ہوئے جدوجہد کرتی ہے انھوں نے کہا جہاں آبادی میں اضافہ ہواہے وہاں بیماریوں کی اقسام میں بھی اضافہ ہواہے،ایسی ایسی پیچیدہ بیماریاں آئی کہ اس کا اعلاج عام آدمی کے بس سے باہر ہے،ان حالات میں ریاست کا کام ہوتاہے کہ وہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرے،صحت کے بجٹ میں اضافہ کرے انھوں نے کہاکہ حکومت فوری طورپر راولاکوٹ شہر کی جماعت اسلامی کی مطالبات پورے کرے یہ عوام کے مطالبات ہیں جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کررہی ہے،جماعت اسلا می نے پرامن راستہ اختیار کیاہے،حکومت فوری طورپر توجہ دے،اس موقع پر مرکزی نائب امیر سردار زاہد رفیق ا ورامیر شہر عدنان رزاق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔
