نورالباری حالیہ ہنگامی صورت حال میں جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے فوکل پرسن مقرر،مرکزی ذمہ داران کے اجلاس میں فیصلہ،نورالباری نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں،جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے ہندوستان کی طرف سے حالیہ جارحیت کے تناظر میں مرکز جماعت اسلامی میں کنٹرول روم قائم کیا جس کے فوکل پرسن مرکزی نائب امیر نورالباری ہوں گےجبکہ ان کے ساتھ معاونین راجہ ذاکر خان،الطاف انجم ہوں گے،کنٹرول روم روزانہ کی بنیاد پر آزادکشمیر کی صورت حال اور حکومت کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانے اور آزادکشمیر کے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کا اہتمام کرے گا
