تازہ خبریں

بنیادی عقیدہ

جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کا بنیادی عقیدہ کلمہ طیبہ لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہو گا یعنی یہ کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ تشریح اس عقیدے کا مفہوم یہ ہے کہ انسان سمیت اس ساری کائنات اور کائنات میں موجود ہر شے کا خالق و مالک  پروردگار و آقا اور تشریعی و تکوینی حاکم صرف اللہ تعالیٰ ہے اور ان میں سے کسی حیثیت میں بھی کوئی دوسرا اس کا شریک نہیں ہے۔ نیز یہ کہ حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم اللہ کے آخری رسول اور نبی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے ایک ایسا مکمل ضابطہ حیات دے کر مبعوث فرمایا ہے جو قیامت تک کے لیے نوعِ انسانی کی دنیاوی کامیابی اور اخروی نجات کا ضامن ہے۔