جماعت اسلامی آزاد کشمیرکا 40واں کل کشمیراراکین جنرل کونسل کااجلاس5،6اکتوبر کو میرپور ہوگا سالانہ اجتماع اراکین جنرل کونسل کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں
اجتماع میں بلدیاتی انتخابات میں شرکت،سابقہ کاموں کا جائزہ،آئندہ کی منصوبہ بندی ،مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا40 واں کل کشمیر سالانہ اجتماع اراکین جنرل کونسل میرپور میں ادارہ فروغ اسلام میں5,6اکتوبر کو ہوگا، جس میں تمام اراکین جنرل کونسل کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے،اجتماع اراکین جنرل کونسل میں آمدہ بلدیاتی انتخابات میں شرکت،سابقہ کام کا جائزہ،، سیاسی صورت حال ،مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم لائن آف کنٹرول پر بھارتی کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ اور دیگر امور پر نئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،ترجمان کے مطابق محمود الحسن چودھر ی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اجتماع میں تمام اراکین اپنی شرکت کو یقینی بنائیں،امراء اضلاع اور تمام ٹیم اجتماع کو کامیاب کرنے کے لیے دن رات ایک کریں۔