تازہ خبریں

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

او آئی سی ممبر ممالک اور این جی اوز کشمیریوں کو مسائل سے نکالنے کے لیے کلیدی کردار ادا کریں،عبدالرشید ترابی آزاد کشمیرگلگت بلتستان سمیت مقبوضہ کشمیرمیں بھی بڑے پیمانے پر ریلیف سرگرمیوں کی ضرورت ہے،کویت کا متاثرین زلزلہ سیلاب اور مساجد کی تعمیر اور یتیم بچوں کی کفالت میں کردار قابل تحسین ہے اہل کشمیرکویت کی حکومت ،عوام اور این جی اوز کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ او آئی سی کے ممبرا ور ان ممالک کی این جو اوز کشمیریوں کو مسائل سے نکالنے کے لیے کردار اداکریں،اس سے قبل متاثرین زلزلہ اور متاثرین سیلاب سمیت یتیم بچوں کو کفالت ہویا مساجد کی تعمیر کویت اسلامی ریلیف نے کلیدی کردار ادا کیا،جس پر اہل کشمیران کی ان خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالا ت اظہار انھوں نے کویت اسلامی ریلیف کے ہیڈکواٹر کے دورے کے موقع پر ابوبلال اور سراج سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی کے ہمراہ مساجد مدارس فاؤنڈیشن کے صدر راجہ خالدمحمود بھی تھے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد کشمیرگلگت بلتستان سمیت مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے سوا کروڑ انسانوں کو کھلی جیل میں قید کررکھاہے نہ کوئی ریلیف کی تنظیم جاسکتی ہے اورنہ ہی کوئی انسانی حقوق کی تنظیم جاسکتی ہے،ان کی مدد کرنا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،اسی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مسائل ہیں ان کے حل کے لیے بھی کردار ادا کیا جاسکتاہے،انھوں نے کہاکہ کویت اسلامک ریلیف نے آزاد کشمیرمیں ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کی ہے اور کی جارہی ہے ،یہ انسانیت کی خدمت ہے،اس پر اہل کشمیرکویت کے قدر دان ہیں۔