تازہ خبریں

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

جماعت اسلامی معاشرہ میں اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کر رہی ہے:راجہ فاضل تبسم
نظام مصطفی سے ہی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے،حبیب الرحمن آفاقی، پروفیسر ذوالفقار،زاہد الحسن
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد راجہ فاضل تبسم نے کہا ہے کہ معاشرہ میں بے چینی اور بد امنی کی وجہ قرآن سے دوری ہے۔جو اقوام ترقی کی راہ پر گامزن ہیں انہوں نے قرآن و سنت کو اپنایا،جماعت اسلامی نظام مصطفی کی سربلندی کے لیے رب کی زمین پر رب کے نظام کے لیے جدوجہد میں سرگرم عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی میں تربیتی پروگرام سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک شدید مشکلات کا شکار ہے اور ہر طرف بد امنی،بے روزگاری اور میرٹ کا قتل عام ہے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمن آفاقی نے کہا کہ ہمیں نظام مصطفی کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہو گی اور جماعت اسلامی کے دست و بازو بن کر معاشرہ میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اس موقع پر پروفیسر ذوالفقار احمد ،زاہد الحسن نے بھی خطاب کیا۔