تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لے گی کارکن بھرپور تیار ی کریں کشمیرکی آزادی اور اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہمارا مشن اور ایجنڈا ہے،کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی مسلسل پسپائی باعث تشویش ہے اسلام آباد میں بیٹھے حکمران من پسند لوگوں کو اقتدارمیں لانے کے کھیل سے اجتناب کریں اس سے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان ہو گا،،آزادکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی قیادت اقتدار کی خواہش سے بالا تر ہو کرمتفقہ لائحہ عمل اختیار کرے تو تقسیم کشمیر کی سازش ناکام ہوسکتی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے قاتل اور پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار بھارت کے ساتھ تجارت کی کوشش باعث تشویش ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہندوستان کے ساتھ تجار ت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مشروط کرے،انہوں نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ہندوستان نے کشمیر پر قبضے کو مستحکم کرنے اور قدم آگے بڑھانے کے لیے تسلسل کے ساتھ پالیسی اپنائے رکھی تو دنیا کو بھی گمراہ کرتے رہے لیکن اسلام آباد سے کشمیرکی آزادی کے حوالے سے محض زبانی جمع خر چ ہو رہا ہے کوئی ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی نظر نہیں آتی جس کی وجہ سے آزادی کی جدوجہد طویل تر ہو تی چلی گئی انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی بجائے وہاں کے عوام کو آزادکشمیر طرز کا نظام حکومت دیا جائے گلگت بلتستان کو باوقار،بااختیار او ر باوسائل بنایا جائے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو تحریک آزادی کشمیر اور نظام کی تبدیلی کے لیے ہمہ گیر جدوجہدکررہی ہے جماعت اسلامی نے متبادل قیادت پیش کردی عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تا کہ عوامی مسائل حل ہوں اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنوں اور اس کے اداروں نے کورونا وائرس کے دوران بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں ہمارے کارکنوں نے اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کرعوام کی خدمت کی۔انہوں نے کہاکہ 5اگست 2019ء کے بعد ہندوستان نے عملاً مقبوضہ کشمیر کو اپنی یونین کا حصہ بنا لیا 20ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن ہے مظالم کی انتہا کی جارہی ہے لیکن اسلام آبادکی طرف سے مودی کے عزائم کے تدارک کے لیے تا حال کوئی جوابی روڈ میپ قوم کے سامنے نہیں آیا کشمیری جوابی روڈ میپ کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے اور آزادکشمیر کی خوشحالی کے لیے پورے عزم کے ساتھ میدان میں موجود ہے اور جدوجہد کررہی ہے وسائل کی کمی کے باوجود جماعت اسلامی پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ موجود رہے گی جماعت اسلامی انتخابات میں اپنے جھنڈے،ایجنڈے اور منشور کے ساتھ بھرپور حصہ لے گی۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites