تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

مہاجرین 1990ء تحریک آزادی کشمیر کا حصہ ہیں انہیں منتقل کرنے کی بجائے آزادکشمیر میں آباد کیا جائے:عبدالرشید ترابی مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندؤوں کی آبادی کاری کا نوٹس لیا جائے،یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مغائر ہے،مساجد اور دینی مدارس کو کمزور کرنا عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے،پاکستان کو سیکولر بنانے اور ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنے کی سازشوں کا پوری قوم ڈٹ کر مقابلہ کرے مظفرآباد(پ ر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مہاجرین 1990ء تحریک آزادی کشمیر کا حصہ ہیں انہیں منتقل کرنے کی بجائے آزادکشمیر میں آباد کیا جائے،مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندؤوں کی آبادی کاری کا نوٹس لیا جائے،یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مغائر ہے،مساجد اور دینی مدارس کو کمزور کرنا عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے،پاکستان کو سیکولر بنانے اور ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنے کی سازشوں کا پوری قوم ڈٹ کر مقابلہ کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسمبلی میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ المیہ ہے کہ حکومت کی ناک کے نیچے چند ہزار مہاجرین مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے مسائل حل نہیں ہوپا رہے مہاجر کیمپوں کے وفود کے ذریعہ یہ تشویشناک اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ انہیں سندھ کے دور دراز صوبے میں منتقل کیا جارہا ہے یہ عمل مہ صرف نئے سرے سے آباد کاری کے حوالے سے شدید مشکلات کا باعث ہو گا بلکہ ان خاندانوں سے وابستہ ہزاروں نوجوانوں،طلبہ و طالبات اور سرکاری ملازمین کے لیے سنگین بحران پیدا ہو گا نیز یہ مہاجرین تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہیں جنہوں نے کشمیر کاز کی خاطر اپنا گھر بار اور وطن چھوڑا یہاں بھی یہ کشمیر کاز کی تقویت کے لیے ہر سرگرمی کا حصہ ہیں ایسے موقع پر جبکہ 5اگست 2019ء کے ہندوستانی اقدامات کے بعد مہاجرین و انصار کو بیس کیمپ میں جاندار اور موثر کردار ادا کرنا چاہیے تحریک آزادی کی اس موثر آواز کو بیس کیمپ سے در بدر کرنا،کشمیر پر بندربانٹ کے تصور کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔لہٰذا حکومت اس صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے پالیسی واضح کرے اور کسی ایسی تجویز کو سختی سے مسترد کر ے اور ایسے مہاجرین جو باز آباد کاری کے محتاج ہیں انہیں آزادکشمیر میں ہی آباد کیا جائے کیونکہ یہ ریاست کے شہری ہیں جو ہر لحاظ سے یہاں آباد ہونے کا استحقاق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے 35لاکھ انتہا پسند ہندؤوں کو ڈومسائل جاری کرچکا ہے اور امسال یہ ڈومسائل 60لاکھ تک جاری کرنے کا منصوبہ ہے عالمی برادری حکومت پاکستان اس کا نوٹس لے یہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے ہندوستان کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پاس کر کے مداخلت کی جائے تا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کو روکا جاسکے انہوں نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے عالمی سامراج ان کو کمزور کرنا چاہتا ہے تا کہ نظریاتی تشخص کا خاتمہ کیا جاسکے۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites