تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

باغ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے لیے لاکھوں غیر ریاستی انتہا پسند ہندوؤں کو ڈومسائل جاری کرچکا ہے حکومت پاکستان عالمی سطح پر ہندوستان کے عزائم کو بے نقاب کرے،آر ایس ایس کے انتہا پسند ہندوؤں کو وادی میں بساکر مسلم تشخص کو ختم کرنے کے در پے ہے اگر اقوام عالم نے نوٹس نہ لیا تو ہندوستان غیر ریاستی ہندوؤں کی بستیاں بنا کر اقوام متحدہ کو ریفرنڈم کا ڈھونگ رچائے گا جو اہل کشمیر کے لیے انتہائی تباہ کن ہو گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،محمدتنویر انور خان نے کہاکہ ہندوستان ایک منظم سازش کے تحت ریاست کی ڈیموگرافی تبدیل کررہا ہے حکومت پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی گھناؤنی ساز ش کو بے نقاب کرے،سفارتی مہم تیز کرے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے پلیٹ فارم کو متحرک کرے تا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے ان کے پیدائشی حقوق جو ہندوستان نے چھین لیے ہیں انہیں کشمیریوں کو واپس دلانے میں اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے کہاکہ او آئی سی کے رکن ممالک ہندوستان کے مذموم عزائم کو سمجھیں اور ہندوستان کے ساتھ سیاسی،سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کا اعلان کریں کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں انہیں مسلمان ہونے کی سزاد ی جارہی ہے مسلم دنیا بے حسی کو ترک کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites