تازہ خبریں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

تازہ ترین

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ریاست جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر کے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ہندو توا سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کردیا گیا سرکاری سرپرستی میں ہندوستان کے اندر مسلمانوں اور اقلیتوں کا قتل عام جاری ہے،مہذب دنیا اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے مداخلت کرے،حکومت پاکستان ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کرنے کے لیے بھرپور سفارتی مہم چلائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے سرکاری ٹیلی کو انٹرویواور تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے جنوبی ایشیا کے امن کی شاہراہ سرینگر سے ہو کر گزرتی ہے جنوبی ایشیا میں 4ایٹمی قوتوں کی موجودگی میں ہندوستان بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر آگ سلگا رہا ہے جو پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے پیلٹ گنوں سے کشمیری نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا جارہا ہے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر نوجوانوں کو ہدف بنا کر جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے منفی درجہ حرارت میں بزرگوں مردوخواتین کو گھروں سے نکال کر کھلے آسمان تلے ان کے مال و اسباب کو لوٹاجارہا ہے عالمی برادری کی سرد مہری کی وجہ سے شہ پا کر ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں آگ اور خون کی ہولی کھیل رہا ہے خود کو جمہوری ملک کہلوانے والا ہندوستان جمہوریت کے نام پر دھبہ ہے 26جنوری کو ہندوستان کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر اہل کشمیر دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites