راولاکوٹ(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندرمودی کی فسطائی حکومت تحریک آزادی کشمیر کوکچلنے کے لیے جماعت اسلامی کی جائیدادیں ضبط کررہی ہے نریندرمودی5اگست 2019ء کے اقدامات کو آگے بڑھا رہا ہے ریاست جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر کے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے حکومت پاکستان،او آئی سی اور عالمی برادری ہندوستان کے ان اقدامات کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے،حکومت پاکستان اس اہم مسئلے کو عالمی فورمز پر اٹھائے کشمیری پاکستان کی تکمیل بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں،عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کیے ہوئے وعدے کو ایفا کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہندوستان تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کی قیادت سمیت متحرک 5ہزار کارکنان کو ہندوستان کی مختلف جیلوں میں بند کررکھا ہے جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں نریندر مودی آر ایس ایس کے ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی جائیدادیں ضبط کررہے ہیں فلاح عام ٹرسٹ کے زیر اہتمام سینکڑوں سکولز بند کے لاکھوں طلبہ کو تعلیم سے محروم اور ہزاروں اساتذہ کو بے روزگار کردیا ہے انہوں نے کہاکہ نریندر مودی تمام ہتھکنڈوں کے باوجود جدوجہد آزادی کوکچلنے میں ناکام ہو چکا ہے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی جائیداین ضبط کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے مسلم ممالک کشمیریوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔