مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائمقام امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں فسطائیت کی انتہا کررہا ہے نریندرمودی کشمیریوں کی نسل کشی کرا رہا ہے،15لاکھ قابض بھارتی فوج نے سوا کروڑ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے کشمیریوں کی جائیدایں ضبط اور مکان مسمار کیے جارہے ہیں حکومت پاکستان خاموش تماشائی بننے کی بجائے ہندوستان کے ان جارحانہ اقدامات کے خلاف عملی اقدامات کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان محض قراردادوں اور بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے تحریک آزادی کشمیر کو منز ل سے ہمکنار کرنے کے لیے مظفرآباد اور اسلام آباد نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے جو نہیں کیا جارہا ہندوستان کی جارحیت مقبوضہ جموں وکشمیر سے آگے بڑھ کر اسلام آباد تک پہنچ چکی ہے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں پاک فوج کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن تحریک آزادی کشمیر کے پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی ہمارا ایجنڈا ہے۔