تازہ خبریں
  • Iبھمبر:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

    بھمبر:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

    بھمبر:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں...

  • Iاسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان فرینڈز آف کشمیر میڈیا سروس اور یوتھ کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شریک شرکاء سے خطاب کررہے ہیں

    اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان فرینڈز آف کشمیر میڈیا سروس اور یوتھ کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شریک شرکاء سے خطاب کررہے ہیں

    اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان فرینڈز آف کشمیر میڈیا سروس اور یوتھ کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شریک شرکاء سے خطاب کررہے ہیں ...

  • Iچناری:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں

    چناری:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں

    چناری:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں...

  • Iہٹیاں:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان  ہٹیاں میں استقبال کے لیے آنے والوں سے گفتگو کررہے ہیں

    ہٹیاں:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان ہٹیاں میں استقبال کے لیے آنے والوں سے گفتگو کررہے ہیں

    ہٹیاں:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان ہٹیاں میں استقبال کے لیے آنے والوں سے گفتگو کررہے ہیں...

  • بھمبر:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

    بھمبر:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

  • اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان فرینڈز آف کشمیر میڈیا سروس اور یوتھ کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شریک شرکاء سے خطاب کررہے ہیں

    اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان فرینڈز آف کشمیر میڈیا سروس اور یوتھ کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شریک شرکاء سے خطاب کررہے ہیں

  • چناری:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں

    چناری:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں

  • ہٹیاں:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان  ہٹیاں میں استقبال کے لیے آنے والوں سے گفتگو کررہے ہیں

    ہٹیاں:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان ہٹیاں میں استقبال کے لیے آنے والوں سے گفتگو کررہے ہیں

mansoba-amal

khwateen

gilgit

mazameen

library

Islamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic LibraryIslamic Library
 
spinner

contact

سرورق

ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے چھٹے امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا عالم اسلام کشمیرکی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے،لیاقت بلوچ،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نریندرمودی استعماری ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا،23کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کے پشتیبان ہیں،بیس کیمپ کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی ہمارا ایجنڈا ہے،جماعت اسلامی کو گراس روٹ لیول تک منظم کر کے حقیقی تبدیلی لائیں گے،تقریب حلف برداری سے سابق وزرائے اعظم سردار عتیق احمد خان،سردار محمد یعقوب خان،صدرمسلم لیگ ن شاہ غلام قادر،سابق امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان،کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس محمود ساغر،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی سمیت دیگر کا خطاب اسلام آباد(پ ر) ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے چھٹے امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،تقریب حلف برداری سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ،امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان،سابق وزرائے اعظم سردار عتیق احمد خان،سردار محمد یعقوب خان،صدرمسلم لیگ ن شاہ غلام قادر،سابق امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان،کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس محمود ساغر،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،مولانا عبدالسمیع سمیت دیگرنے خطاب کیا،تقریب میں سابق امراء جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،غلام محمد صفی،غلام نبی نوشہری،الطاف بٹ،سابق ڈی آئی جی فہیم عباسی،صدر بزنس فورم پاکستان کاشف چوہدری،عمران عزیز،اے کے این ایس کے صدر امجد چوہدری،جموں وکشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر خاور نواز راجہ،چیف ایڈیٹر روزنامہ جموں وکشمیر عامر محبوب،گروپ ایڈیٹر راجہ کفیل،ایڈیٹر شہزاد راٹھور،جی ٹی وی کے اینکر خواجہ متین،جموں وکشمیر جرنلسٹ فورم کے سیکرٹری جنرل عقیل انجم،چیف ایڈیٹر جنت نظیر اعجاز خان،مقدر شاہ،ماجد افسر،شہزاد خان،حسیب شبیر چوہدری،صفدر گردیزی،مقصود منتظر،راجہ بشیر عثمانی،لطیف ڈار،ہلال احمد،محمد سلیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک جاری ہے بھارت ظلم وجبر کی انتہا کر چکا ہے مودی نے 5 اگست کے اقدامات کرکے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے کشمیری حق خودارادیت چاہتے ہیں بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکے گا عالم اسلام کو کشمیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ آج پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے سیاسی عدم استحکام نے معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا ہے پاکستان کو سیاسی طور مضبوط بنا نا ہوگا۔ سی پیک کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ہمیں ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مضبوط و بہتربنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مرضی کی بالادستی مرضی کے انتخابی نتائج ملکی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ہے صاف و شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہے غیر جانبدارانہ و منصفانہ انتخابات سے پاکستان میں سیاسی استحکام آے گا بیس کیمپ کی جماعتیں کشمیر کاز کے لیے متحد ہیں یہ خوش آیند ہے پاکستان کی سیاسی قیادت کو بھی کشمیر کاز کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر مشتاق کے لیے بڑے چیلنجز ہیں اپنی ٹیم کو منظم کرنا ہے ٹیم کو یکسو کرکے قدم آگے بڑھائیں جماعت کی تنظیم نعمت خداوندی ہے اتفاق یکسوئی اور اتحاد سے آگے بڑھیں انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد مرحوم نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے جاندار کردار ادا کیا ہے اسی مشن کو لے کر جماعت اسلامی پاکستان پوری یکسوئی سے کشمیر کاز کے لیے آگے بڑھ رہی ہے ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم ہر محاذ پر کشمیریوں کے شانہ بشانہ شریک رہیں گے،اس موقع پر نومنتخب امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مولانا مودودی کی شکل میں ایک عظیم ہستی عطا کی جس نے زندگی کا شعور دیا،ان کے لٹریچر نے پوری دنیا میں ایک انقلاب پیدا کیا ہے ہمارے ہاں ظالمانہ و جابرانہ نظام مسلط کیا ہے جس نظام کو ہم نے اکھاڑنا ہے اللہ تعالیٰ کے دین کی سربلندی کے لیے ہمیں یکجان ہوکر آگے بڑھنا ہوگا ڈاکٹر محمدمشتاق خان نے کہا کہ ہزار ہا لوگوں نے آزاد کشمیر و پاکستان بھر سے ہمارے نوجوانوں نے اپنا خون پیش کیا ہے ہم نے ان شہداء کے مشن کو جاری رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی پر بھروسہ کرتے ہوے آگے بڑھنا ہے اپنے قدموں کو ثابت قدم رکھنا ہے اپنی دعوت اور اپنے کام میں ڈٹ جائیں اپنے نصب العین کو لے کر آگے بڑھیں اس وقت عالمی سطح پر اسلام کے خلاف پروپیگنڈا بڑھ رہا ہے ہم طاغوت کے نظام کو کسی طور قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ باطل کا نظام اب ختم ہونے والا ہے اسلام کا عادلانہ نظام نافذ ہوگامقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی کی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے ہمارے نوجوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ان شہداء کی عظیم قربانی کو فراموش نہیں کریں گے حریت کانفرنس اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں آزاد کشمیر کے عوام آپ کی پشت پر ہیں تحریک آزادی کشمیر کے لیے قاضی حسین احمد مرحوم کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ہم اپنی مثبت سرگرمیوں کو تیز تر کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کشمیر کی وحدت کو قائم رکھیں گے،سابق صدرو سابق وزیر اعظم سردار یعقوب خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جماعت اسلامی کا شکریہ کہ آپ نے آزاد کشمیر گلگت بلتستان کا ایک ہی امیر ہے بیس کیمپ کے سارے لوگ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی پشت پر ہیں ہم انشا ء اللہ ہم آزادی حاصل کر کے رہیں گے ساری سیاسی جماعتوں کا ایک ہی نظریہ ہے کہ کشمیر کو آزاد کرانا ہے راے شماری ہوکر رہے گی سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ڈاکٹر محمدمشتاق کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ہم ایک سیاسی قبیلے کی حیثیت رکھتے ہیں ہم ایک دوسرے کے کام کو دیکھتے ہیں اس وقت ساری حریت قیادت جیلوں میں ہے آج کبھی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی باتیں ہوں یہ سب تحریک آزادی کشمیر کے لیے نقصان دہ ہے یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ کشمیر کی تحریک کو بھارت دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ایک زمانے میں روس فرانس بڑی طاقتیں تھی آج وہ بڑی طاقتیں نہیں بھارت کا گھمنڈ بھی خاک میں مل جاے گا بھارت کسی وقت یہ بھی کرسکتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوج نکال کر اسے اقوام متحدہ کے تحت دے سکتا صدرمسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ڈاکٹر مشتاق کو امیر جماعت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ہمیں مل کر کشمیر کاز کے لیے کام کرنا ہے مقبوضہ کشمیر میں جو لوگ بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں ان کی پشت پر کھڑے ہیں آزاد کشمیر کی ساری سیاسی جماعتوں کو مل کر ریاست کے تشخص کو بحال کرنے کے لیے کام کرنا ہے ہم مل کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کام کریں گے تقسیم کشمیر منظور نہیں ہے کشمیر ایک وحدت ہے اسے تقسیم نہیں ہونے دیں گے 5 اگست کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں برہان وانی سمیت تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ تحریک کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں نفسانفسی مادیت پرستی کے دور میں ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں ایک عظیم تحریک سے وابستہ کیا ہے اہل کشمیر گزشتہ 75 برس سے میدان کار زار میں ہیں کشمیری ملت بھارتی ظلم وجبر کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں تحریک پورے عزم و حوصلے سے جاری ہے میں اپنی ساری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس نے کھٹن اور مشکل حالات میں تحریک کے لیے کام کرتے رہے ہیں انشا ء اللہ یہ تحریک چلتی رہے گی جماعت اسلامی اپنی منزل کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھے گی ہم تاریخ کے چورہاے پر کھڑے ہیں ہمیں اپنی جدوجہد کو تیز تر کریں،کشمیر آزادی کی منزل سے ہمکنار ہوگا تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے خطاب کرتے ہوے کہادنیا میں امن کا راستہ سرینگر سے ہوکر جاتا ہے اسلام آباد اور مظفرآباد کے اندر تحریک آزادی کشمیر سے گہری وابستگی رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے آزاد کشمیر اور پاکستان میں جب قیادت کمزور ہوگی تو تحریک آزادی کشمیر بھی کمزور ہوگی صاف و شفاف قیادت جماعت اسلامی کی شکل میں موجود ہے مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے اب بیس کیمپ کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے متحرک ہوکر کشمیر کاز کو اگے بڑھانے کی ضرورت ہے کشمیری قیادت باہم مل بیٹھ کر طے کریں کہ ایک دن سیز فائر لاہن کی طرف لاکھوں کی تعداد میں نکلیں اور پرامن مارچ کریں بیرونی ممالک میں ہم بڑی تعداد میں لوگوں کو نکالیں گے اور دنیا کو پیغام دیں گے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جاے جو ان کا پیداہشی حق ہے کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس محمود احمد ساغر نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ کشمیری اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوے ہیں ہم نومنتخب امیر جماعت اسلامی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں تقسیم کشمیر نامنظور ہے کشمیرایک وحدت ہے اس کے حصے بخرے کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں ہے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبد السمیع نے کہا کہ ہم نومنتخب امیر جماعت کے لیے استقامت کی دعا ہے مقبوضہ کشمیر آزاد کشمیر گلگت بلتستان تینوں اکاہیاں موجود ہیں اسلامی انقلاب کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کے لیے مل کرجدوجہد کریں گے مقبوضہ کشمیر نے آزاد ہونا ہے۔

hadees

tasaveer

videos

jmt

 qrardad

facebook

websites