Abdul Rashid Turabi

عبدالرشید ترابی

سابق امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرگلگت بلتستان

عبدالرشید ترابی 18اگست 1954ء کو باغ کے گاؤں چھتر نمبر دو میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم باغ سے حاص کی۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات بی ایڈ اور کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ آپ زمانہ طالب علمی میں 1973ء کے دوران اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوئے۔ آزاد کشمیر کے ناظم کی حیثیت سے اسلامی جمعیت طلبہ کو منظم کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن رہے۔ 1983ء میں آپ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رکن بنے اور ضلع باغ کے امیر منتخب ہوئے۔ کچھ عرصے بعد آپ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل مقرر ہوئے۔ 1989ء میں جماعت کے دوسرے امیر کرنل (ر) محمد رشید عباسی کی وفات کے بعد آپ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر منتخب ہوئے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب مقبوضہ کشمیرمیں تحریک جہاد کے موجودہ مرحلے کا آغاز ہو چکا تھا چنانچہ آپ نے بھر پور جدوجہد کا آغاز کیا اور تحریک جہاد کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ رائے عامہ کو ہموار کیا۔ 1996ء میں آپ وسطی باغ سے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رہے۔ اسی عرصے کے دوران آپ کو الاقصیٰ فاؤنڈیشن کا رکن منتخب کیا گیا۔ آپ رابطہ عالم اسلامی کے رکن اور کشمیر انفارمیشن سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے ذمے داریاں بھی سر انجام دیں۔ 25جون 2008ء سے30جون2017ء تک جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرا نجام دئیے 2016ء سے2021ء تک آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رہے2013ء سے آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیئر کی حیثیت سے پاکستان کی قومی،سیاسی قیادت سے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے پوری کشمیر مسلمہ قیادت کے ہمراہ ملاقاتوں کا اہتمام کیا۔ ملی یکجہتی کونسل آزادجموں وکشمیر کے صدر ہیں

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر