Dr Muhammad Mushtaq Khan

آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں فری اور فیئر انتخابات کرائے جائیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمدمشتاق خان نے کہاکہ ریاست کے دونوں آزاد خطوں میں فری اور فیئر انتخابات کرائے جائیں،فری اور فیئر انتخابات کے نتیجے میں عوام جس پارٹی کو بھی مینڈیٹ دیتے ہیں اس کااحترام کیاجائے،صدارتی انتخاب میں تاخیر سمجھ سے بالاہے،اسلام آباد بیسٹ پارٹیوں اور ان کی قیادتوں نے آزاد کشمیرکے قومی تشخص کو بری طرح مجروح کیاہے،جماعت اسلامی ریاست کے تشخص اور وقار بحال کرے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے جہلم ویلی حلقہ چھ میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ سکیم خورں اور سکیم چوروں سے نجات حاصل کریں گے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر صحت اور تعلیم کا مفت اہتمام کرے گی،یکساں نصاب تعلیم راج کریں گے جہاں صدر اور وزیر اعظم کا بچہ تعلیم حاصل کرے گا وہاں غریب کا  بچہ بھی تعلیم حاصل کرے گا،پھرمیرٹ قائم کریں گے جس کا حق ہوگا اس کوملے گا،عدالتی نظام میں اصلاح کریں گے ججز انگریزی قا نون کی بجائے قرآن کے قانو ن کے مطابق فیصلے کریں گے سود کی لعنت کو ختم کریں گے زکواۃ کے نظام میں اصلاح کر کے غریبوں پر خرچ کریں گے،انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بنو قابل پروگرام کے تحت ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر باعزت روزگا ر کے قابل بنائیں گے،ایم ایل ایز کی تقریروں اور تعمیراتی اختیار ختم کریں گے اور تعمیرات بلدیات کے ذریعے کریں گے بلدیات کے نظام کو اس کی پوری رو کے ساتھ بحال کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر