باغ:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے سیاسی انتقام اور میرٹ کے پامالی کے خلاف جہاد کیاہے اور اب بھی کرے گی،غریب کا حق مارنے والوں کا پیچھا کروں گا،باغ میں اچھی روایات کو پروان چڑھایاان کوختم نہیں ہونے دیں گے،ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن کی قیادت میں جماعت اسلامی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی،روایاتی پارٹیاں اور قیادتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں،حل صرف جماعت اسلامی ہے،معاشرے کے اچھے افراد جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں ہم جگہ خالی کریں گے،شیطانی نظام اور محافظ قیادت کو بدلے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،کشمیرکی آزادی اور شیطانی نظام کی تبدیلی کا ایجنڈاجماعت اسلامی کے پاس ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ وسطی باغ میں دورے کے دوران میں تقریبات سے خطاب کر تے کیاانھوں نے کہاکہ 5اپریل کو چھتر نمبر ایک میں عید ملن پارٹی ہوگی تمام لوگ شریک ہوں دعوت عام ہے،انھوں نے کہا جماعت اسلامی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر میدان میں نکلی ہے،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔