الخدمت فاؤ نڈیشن آزاد کشمیرکے ہیلتھ یونٹ کے تحت 6اضلاع میں 4ہزار افراد کو فری چیک اپ کیا
6سو مریضوں کے فری لیب ٹیسٹ کیے گئے،آزادکشمیر کے دوردرازعلاقوں میں 15 میڈیکل کیمپ لگائے گئے
بھمبر،مظفرآباد(نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے زیر انتظام الخدمت ہیلتھ یونٹ کے تحت آزاد کشمیر کے چھ اضلاع میں 15 میڈیکل کیمپ لگائے گئے جن میں چار ہزار افراد کا فری چیک اپ اور فری ادویات مہیا کی گئی جبکہ چھ سو مریضوں کے فری لیب ٹیسٹ کیے گئے۔ سردیوں کے اس موسم میں آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقادکرانے پر الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کی ٹیم اور خاص کر موبائل میڈیکل یونٹ کے سٹاف ذین العابدین، سعد افضل،محمد عمر اور محمد فیض شریک رہے،الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کوشش کررہے ہیں کہ میڈیکل ہیلتھ یونٹ مستقل حاصل کیاجائے اور آزاد کشمیرکے عوام کی فری خدمت کی جائے غریب عوام کی فری خدمت کی جائے گی۔