اسلام آباد:الخدمت فاؤنڈیش آزا دکشمیرکے صدر کرنل ریٹائرڈ ظفررشید عباسی نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے میں بے سہارا لوگوں کی خدمت کررہی ہے،الخدمت فاؤنڈیش آمدہ سال میں آزاد کشمیرمیں مختلف منصوبہ جات پر7سو ملین روپے خرچ کرنے کا ہدف رکھتی ہے،غریبوں،یتیموں،بیواؤں کی کفالت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی میں کام کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے ضلعی صدور کے جائز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب صدور سیکرٹری جنرل سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا، اجلاس میں آزادکشمیر میں جاری پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور اگلے کوارٹر میں ونٹر کمپین، ڈونر کانفرنسز اور رمضان کمپین کے حوالہ سے پلاننگ کی گئی۔ پروگرام میں نائب صدر الخدمت آزادکشمیر سردارعبدالقیوم خان صاحب، سیکرٹری جنرل آفتاب عالم صاحب اور ڈائریکٹر آرفن و آرایم ڈی کموڈور محمد محسن مرزاصاحب نے خصوصی شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل ظفر رشید عباسی نے کہاکہ تمام اضلاع میں بلاتخصیص کام کریں گے۔