مظفرآباد:الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے سیکرٹری جنرل اورڈائریکٹر بنوقابل پروکرام آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا کہ لخدمت فاؤنڈیشن جلد آزادکشمیر میں '' بنو قابل '' پروگرام کے تحت، ہزاروں نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سے آراستہ کرکے باعزت روزگار کے قابل بنائے گی، پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کریں گے اور پھر اس کا دائرہ پورے آزادکشمیر میں پھیلائیں گے، آزادکشمیر میں انٹرنیٹ کی سروس بہت مایوس کن ہے جسے بہتر کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل و الخدمت بنو قابل پروگرام آزادکشمیر کے ڈائریکٹر آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں لیکن ان کی صلاحیتوں سے فائدہ کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے الخدمت نوجوانوں کو آئی ٹی کے جدید کورسز کروانے کے لیے بہت جلد آزادکشمیر میں پروگرام کا آغاز کررہی ہے، پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کریں گے اور پھر اس کا دائرہ پورے آزادکشمیر میں پھیلائیں گے جس سے نوجوان نہ صرف آئی ٹی کی جدید سکلز حاصل کریں گے بلکہ انھیں گھر پر روزگار بھی میسر آئے گا،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس بڑے پروگرام کے لیے آزادکشمیر میں انٹرنیٹ کی سروس بہت مایوس کن ہے جسے بہتر کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ اس پروگرام کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا سکے۔