مظفرآباد:الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ریٹائرڈ ظفر رشید عباسی نے کہاہے کہ ڈاکٹرز دکھی انسانیت کے لیے مسیحا اور الخدمت کے لیے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں،زلزلہ یااور کوئی قدرتی آفت آئے ڈاکٹرز نے آگے بڑھ کر کرداراد ا کیا،الخدمت کے جہاں بھی فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے ڈاکٹرز نے خدمات دیے،ڈاکٹر ز ہمار اقومی اثاثہ ہیں،ان خیالات اظہارانھوں نے مظفرآباد صدر الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں کشمیر کرنل ظفر رشید عباسی کی زیر صدارت مظفرآباد کے ڈاکٹرز کے ساتھ ایک نشست کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر عبدالرحمن سی ای او ہیلتھ فاؤنڈیشن سفیان خان نے شرکت کی۔تقریب میں مظفراباد کے سینئر و ینگز ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی مہمانان گرامی نے ینگ ڈاکٹرز کو الخدمت فاؤنڈیشن ہیلتھ کے زیر اہتمام ہیلتھ سروسز پر بریفنگ دی صدر الخدمت فاؤنڈیشن ازاد کشمیر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مظفراباد نے مہمانان گرامی اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔