alkhidmat foundation

الخدمت فاؤنڈیشن انسانوں کو اللہ کا کنبہ سمجھ کر مستحق افراد کی لوث خدمت کرتی ہے،کرنل ظفر رشید عباسی

الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیربازی لے گئی مواخات کے تحت مستحق افراد میں اپنا روزگار کے لیے ریڑھیاں تقسیم
الخدمت فاؤنڈیشن انسانوں کو اللہ کا کنبہ سمجھ کر مستحق افراد کی لوث خدمت کرتی ہے،کرنل ظفر رشید عباسی
بھمبر:الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ظفررشید عباسی نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن انسانوں کو اللہ کا کنبہ سمجھ کر مستحق افراد کی لوث خدمت کرتی ہے غریب اور بے سہار انسانوں کی خدمت اللہ کے ہاں بڑا اجر ہے،اسلام نے ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیاہے ان خیالا ت کااظہارنے الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے زیر انتظام بھمبر میں مستحق بے روزگار افراد کو اپنا باعزت روزگار شروع کرنے کے لیے شعبہ الخدمت مواخات کے تحت ریڑھیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈاکٹر عبد الرحمان سیکرٹری جنرل الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پاکستان،ڈاکٹر عطا اللہ قاسمی امیر جماعت ضلع بھمبر، ڈاکٹر ریاض احمد مرزا  صدر ضلع اور سول سوسائٹی سے بڑی تعداد میں افراد نے پروگرام میں شرکت کی اور الخدمت کے اس کام کو سراہا،صدر الخدمت آزاد کشمیر نے بے روزگار افراد میں ریڑھیاں تقسیم کیں  اور ان کے کاروبار میں ترقی کے لیے دعا دی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر