آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے پروقار تقریب منعقد ہوئی.۔
جس میں الحمدللّٰہ مظفرآباد کلسٹر کے باھمت بچوں کے انیس (19) سکولز سے انکی ٹیچرز نے شرکت کی اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن مظفر آباد خواجہ ظہیر احمد،پروفیسر رابعہ حسن،ریٹائرڈ صدر معلم نوید احمد، ڈا ئریکٹر والنٹیئرڈیپارٹمنٹ مظفر آ باد اور مینیجر حبیب بنک وسیم صابر صاحب نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرطلباء و طالبات نے ٹیچرز کو اپنے ھاتھوں سے تیار کیے گئے کارڈز اور پھول پیش کیے تاثرات لکھنے کے لیئے بنائی گئی دیوار(وال)پر بچوں نے اپنے ٹیچرز کے لیے خوبصورت تاثرات تحریر کیئے۔مقررین نے اساتذہ کے قابل فخر کردار اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کردار بنیادی نوعیت کا ہوتا ھے باھمت بچوں کی ٹیچرز نے بھی اپنے بچوں کی پرفارمنس کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو خوب سراہا