alkhidmat foundation ajk

سو یتیم بچوں کو فری عید شاپنگ کراکر دلی خوشی ہوئی:کرنل ظفر رشید عباسی

بھمبر:الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے صدر کرنل ظفررشید عباسی نے کہاہے کہ الخدمت فاوئڈیشن کی طرف سے 4سو یتیم بچوں کو فری عید شاپنگ کراکر دلی خوشی ہوئی،بچون نے اپنی مرضی سے شاپنگ مال میں خرید اری کی،آزاد کشمیرکے دیگر اضلاع میں بھی یتیم بچوں کے لیے عید شاپنگ کا اہتمام کیاجائے گا،اہل خیر کاشکریہ انھوں نے اپنی خوشی میں ان بچوں کو بھی یادرکھا ان خیالات کااظہارانھوں نے یتیم بچوں کے ساتھ شاپنگ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا،الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر ضلع بھمبر کے زیر اہتمام 400 آرفن بچوں کے لئے عید شاپنگ کا پروگرام دی کشمیر مال برنالہ میں کروایا گیا پروگرام میں، صدر الخدمت بھمبر  ڈاکٹر ریاض احمد مرزا، دی کشمیر مال برنالہ کے مالک  ڈاکٹر کرامت، جناب حافظ شکیل الرحمان، ملک محمد الیاس اور تحصل صدر  مظفر حسین نے شرکت کی اور بچوں کو ساتھ رہ کر عید کی شاپنگ کروائی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر