جہلم ویلی،چکار:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیراہونا ہی دنیا اورآخرت کی کامیابی کا راز مضمر ہے،اللہ کی دھرتی پر اللہ کے دیے ہوئے نظام کے قیام کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،ہم اللہ کے نظام کے قیام کی جدوجہد کررہے ہیں،عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم ہوگا تو مسائل حل ہوں گے،گئی دنوں سے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری اقوام متحدہ کے لیے سوالیہ نشان ہے،آزاد اور خود مختار ملک ایران پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے،دنیا امریکہ اور اسرائیل کی اس کھلی جارحیت کا نوٹس لے،ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ 6جہلم ویلی نونین کونسل چکار میں افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ غلبہ اسلام ہی دنیا کو امن دے سکتاہے،مغربی استعماری نظام نے دنیا کو جنگ وجدل کا میدان بنا دیاہے،اسلام امن چاہتا ہے اور ظالموں کو ان کے ظلم سے روکتاہے،انسانیت کی بھلائی دین کے غلبے میں ہے،انھوں نے کہاکہ اس ماہ مقدس میں اپنے بھائیو ں اور پڑوسیوں کی مدد کریں ان کا خیال رکھیں جس طرح اس ماہ مقدس میں ہم برائیوں سے روکتے ہیں اسی طرح باقی 11ماہ بھی رکنا ہے مقدس عبادت ہمیں بڑی عبادت کے لیے تیار کرتی ہے اور وہ اللہ کے دین کے قیام کی جدوجہد اور دعوت،بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کراللہ کی غلامی میں دینے کی دعوت،یہی ابنیاء کامشن تھا۔