جہلم ویلی،ہٹیاں:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ آزاد کشمیرپر 77برس سے مسلط سیاسی مافیا کو غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی بھی ہضم نہیں ہورہی ہے،جماعت اسلامی اس ٹولے سے عوام کی گردنیں آزاد کرائے گی،صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں نااہل قیادت اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے صحافی برادری جماعت اسلامی کا ساتھ دے،حق د وعوام کو بدلو اس نظام کو کے نعرے کے ساتھ جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی،جماعت اسلامی آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اورمہاجرین کے ہر حلقے سے انتخابات میں اپنا امیدوار لائے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے ہٹیاں میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر میں شریک صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سوال جواب کی نشست بھی ہوئی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ اگر امت چاہتی ہے کہ وہ امریکہ کی غلامی سے آزاد ہو کشمیراور فلسطین آزاد ہوں اور امت ایک قوت کے طورپردنیا میں رہے تو پہلے اپنے بزدل حکمرانوں کو بدلنا ہوگا،یہ بزدل حکمران امت کی ترجمانی نہیں کرتے،عوام ایک طرف ہیں اور حکمران دوسری طرف ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ عوام ایسے حکمران لائیں تو ان کی حقیقی ترجمانی کریں ان کے مسائل حل کریں۔