جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاہے کہ اسرائیل اور امریکہ کو ایران پر مشترکہ حملہ پوری امت پر حملہ تصور کیاجائے عالم کفر متحدہو کر حملہ آور ہے 57اسلامی ممالک کو باہم مل کر مقابلہ کرنا چاہیے،او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلاکر حکمت عملی طے کیاجائے،باری کاانتظار کرنے کی بجائے دشمن کا مقابلہ مل کرکیاجائے،امریکہ کی سرپرستی میں تیسری عالم گیر جنگ کاآغاز کردیاگیاہے،شکست دشمنوں کا مقدربنے گی،کشمیر اور فلسطین آزاد ہوں گے اور ہندوستان اور اسرائیل کا تقشہ تبدیل ہوگا،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی حلقہ 6جہلم ویلی کے زیرا ہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ بدقسمتی سے امت اختلافات کو شکار ہے امت کو اختلافات سے اوپر اٹھ کر مقابلہ کرنا ہوگا،حکمرانوں کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ باہم مل کر آگے بڑھیں دشمن کا مقابلہ کریں،57اسلامی ممالک د نیا کی بڑی طاقت ہیں یہ مل جائیں تو ان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،وسائل،فوج اور ایٹمی طاقت بھی موجود ہے بس اتحاد اورا تفاق کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ اسرائیل اور امریکہ نے آزاد خود مختار ملک ایران پر حملے کر عالمی قوانین کی دھجیاں آڑائی ہیں،اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔