Dr Muhammad Mushtaq Khan

دنیا کاامن مسئلہ کشمیراور فلسطین کے حل سے مشروط ہے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

گلاسگو:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ دنیا کاامن مسئلہ کشمیراور فلسطین کے حل سے مشروط ہے،دنیا امن چاہتی ہے تو کشمیراورفلسطین جیسے دیرینہ مسائل حل کرنے ہوں گے،مسئلہ کشمیر چار ایٹمی طاقتوں کے درمیاں فلیش پوائنٹ ہے،نریندرمودی کے ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات دنیاکو تیسری عالمی گیر ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،انسانی آزادیو ں اوربنیادی حقوق پر یقین رکھنے والی دنیا کشمیریوں اور فلسطینیوں کو حق دلائے،اوورسیز کشمیری برطانیہ سے اچھی روایات منتقل کریں،حکومت آزاد کشمیربرطانیہ میں نسل نو کو مسئلہ کشمیراور آزاد کشمیر سے وابستہ رکھنے کے لیے کچھ اقدامات کرے،ان خیالات کااظہارانھوں نے کشمیرکانفرنس میں شریک شرکائے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان،ڈپٹی میئر گلاسگو محمد حنیف راجہ،صدر تحریک کشمیر برطانیہ فہیم کیانی نے خطاب کیا،تقریب میں اسکاٹ لینڈ میں قونصل جنرل پاکستان ثمرجاوید،سابق صدرِ یوکے اسلامک مشن و سرپرست اعلیٰ تحریک کشمیر برطانیہ سید طفیل شاہ،ڈاکٹر محمد ادریس،مسلم کونسل سکاٹلینڈ،شوکت سلطان سیکرٹری جنرل تحریک کشمیر سکاٹ لینڈ نے بھی شرکت کی،یکجہتی کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ ہندوستان کشمیریوں کو طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا،پانچ لاکھ کشمیری شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیرآزاد ہوگا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نظام عدل قیام کی جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی ایسا نظام لانا چاہتی ہے جس میں سب کو حق ملے،میرٹ کی بالادستی ہو،کرپشن کا خاتمہ ہو۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر