Dr Muhammad Mushtaq Khan

نظام مصطفیٰ کے نفاذ سے عام آدمی کے مسائل حل ہوں گے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

چکوٹھی:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ اللہ کے دین کے قیام کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے،اللہ نے انسانوں کی فلاح کے لیے جو نظام دیا ہے اس کو قائم کرنے سے ہی مسائل حل ہوں گے،رمضان مغفرت اوربخشش کا ماہ مبارک ہے،یہ نزول قرآن کا مہینہ ہے،قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں،حکمران اجتماعی طورپر توبہ کریں،رجوع الیٰ اللہ کریں گے تو اللہ کی نصرت اور مدد آئے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے چکوٹھی میں افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ اس ماہ مبارک میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھیں،ایک دوسرے کا حق ادا کریں ہم اسلامی فلاحی معاشرے کے قیا م کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،اسلامی فلاحی ریاست اور معاشرہ قائم کریں گے تو مسائل حل ہوں گے،رمضان کا آخری عشرہ شروع ہے،یہ مغفرت کا عشرہ ہے،اپنے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کریں۔انھوں نے کہاکہ آج پوری امت مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے امت قرآن وسنت کی طر ف لوٹ آئے گی اور امت کوعروج ملے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر