Dr Muhammad Mushtaq Khan

نوجوانوں کو تعلیم سے محروم کرنے کا ذمہ دار حکمران طبقہ ہے،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

نوجوان تبدیلی کا ہراول دستہ ہیں فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیے کردار داداکریں گے،حسن بلال ہاشمی
کشمیرکے ہزاروں نوجوانوں نے حق دو  طلبہ کوتحریک کاآغاز کردیاہے،احتشام الحق
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ نوجوانوں کو تعلیم سے محروم کرنے کا ذمہ دار حکمران طبقہ ہے،قرآن کے مغائر فرسودہ اور بوسیدہ نظام کو دریابرد کرنے کے لیے جماعت اسلامی اور جمعیت کے نوجوان نکل چکے ہیں،
حکومت  11لاکھ طلبہ کے مسائل حل نہ کر کے مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے،2لاکھ 21ہزار طلبہ آزاد کشمیر میں سکولوں سے باہر ہیں ان کو علمی چار دیواری کے اندر لانا حکومت کا فرض ہے مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے،حکومت طلبہ کے 13 مطالبات پورے کرے،اسلامی جمعیت طلبہ جموں وکشمیر نے 11لاکھ طلبہ کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ جموں وکشمیر کے زیر اہتمام کشمیر بھر سے آئے ہوئے طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی،ناظم کشمیراحتشام الحق,انجم خورشید سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ حکومت طلبہ یونین کی بحالی کے ساتھ جامعات و کالجز میں فوری انتخابات کروائے،حکومت تمام طلبہ کے لیے مفت اور یکساں نظامِ تعلیم راج کرے،جامعات و کالجز کی فیسوں میں حالیہ اضافہ واپس لے کر فیسوں کا شفاف نظام بنایا جائے،حکومت تعلیمی بجٹ اور یونیورسٹی گرانٹس میں نمایاں اضافہ کرے اساتذہ اور اسٹاف کی کمی کو پورا کر کے تعلیمی معیار بہتر بنائے،ریاست بھر میں آئی ٹی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دیا جائے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو کسی کے رحم وکر م پر نہیں چھوڑے گی،جماعت اسلامی بنوقابل پروگرام کے تحت 1لاکھ نوجوانو ں کو آئی ٹی سیکلز سیکھائے گی،آئی ٹی سیکلز سیکھانے کے بعد نوجوان باعزت روزگار کے قابل ہوجائیں گے،نواجوان ہمار اسرمایہ ہیں،دنیا میں جن اقوام نے ترقی کی ہے انھوں نے تعلیم پر توجہ دی ہے تعلیم اورتربیت کے بغیر کوئی بھی معاشرے اور ملک ترقی نہیں کرسکتے،آج مظفرآباد میں طلبہ کا یہ کنونشن حکمرانوں کے کان اور آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے حکمرانوں نے طلبہ کے مسائل پر کان نہ دھرے تو جو لائحہ عمل طلبہ دیں گے جماعت اسلامی ان کے ساتھ کھڑ ی ہوگی،انھوں نے کہاکہ گزشتہ سات دہائیوں میں ہم نے پرو پاکستان سٹانس لے  کر  موروثی سیاست کو تو جنم دیا اور پروان چڑھایا ہم نے ایک سفارشی کلچر کو تو اس بیس کیمپ میں پروان چڑھایا یہاں لوٹ مار اور کرپشن کے ماحول کو تو لوگوں نے عام کیا لیکن 19 جولائی 1947 کے مجاہدین کشمیر نے اپنی منتخب اسمبلی کے ذریعے جس دو قومی نظریے کی بنیاد پر برصغیر تقسیم ہوا تھا تو وہ کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر خطوں نے اپنے نام رکھے تھے اس کلمہ طیبہ والا نظام کو نہ تو ہم نے شعوری طور پر اختیار کیا اور نہ ہم نے پاور کا ریڈ اور میں اس کو آنے کی اجازت دی یہ وہ بڑا سنگین جرم ہے جو اس  بیس کیمپ کے لوگوں نے مقبوضہ کشمیر کی قربانیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے جب اللہ کا نظام جو لوگوں کے درمیان عدل پیدا کرتا ہے اس کی راہ میں کوئی قوت رکاوٹ بن جائے تو پھر عصبیتیں پروان چڑھتی ہیں مسلکوں کی عصبیتیں بت بن چکی ہیں برادریوں کی عصبیت ان کی جڑیں گہری ہو چکی ہیں طبقاتی عصبیت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے اس ظلم اور جبر کے نظام میں جہاں ہمارے ماحول کا ہر ایک شخص پریشان ہے وہاں بطور خاص جناب ناظم اعلی اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان ہماری آبادی کا وہ انتہائی مترک حصہ جس کو یوتھ کہتے ہیں جو 65 پرسنٹ سے زیادہ ہے آزاد کشمیر میں تعلیم کی شرح زیاد ہے یہاں انجینئر ز پی ایچ ڈیز ہی لیکن رروزگا ر نہیں ہے جس سے نوجوان بے چین ہیں۔  دو قومی نظریے کا دشمن جس کا نام انڈیا ہے اس نے بدلہ لینے کی ٹھان لی ہے چنانچہ ہمارے بیزار اور پریشان حال نوجوان ان پر اس وقت طرح کے نظریاتی یلغار کرنے والی قوتیں وہ اپنے ارادے مستحکم کر بیٹھی ہیں اسلامی جمعیت طلبہ اس اعتبار سے مبارکباد کی لائق ہے کہ اس نے بروقت حالات کی تشخیص کی ہے اور نوجوانوں کے حقوق کی زبان بن کر یہ بھمبر سے لے کر تاوں بٹ تک ایک زنجیر کی صورت میں نوجوانوں کے جذبات کو جوڑنے کا باعث بنی ہے چنانچہ اسلامی جمیعت طلبہ کی یہ تحریک جس کا آغاز یہاں کیپیٹل مظفراباد سے ہو رہا ہے جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کی تائید ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی جمیعت طلباء نے جو اپنا ایک چارٹر پیش کیا ہے یہی دراصل ہمارے بے چین نوجوانوں کو سکون دلانے کا باعث بن سکتا ہے۔انھوں نے کہاکہ  اسلامی جمعیت طلباء کے ان شہداء کا خون جس کنونشن میں موجود سارے قائدین اور کارکنان کے ذمے ایک بہت بڑا قرض ہے ایک بہت بڑی امانت ہے اور وہ امامت کس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ جناب ریاست کے ماحول کہ جس میں تحریک آزادی کشمیر کا وہ رول جو سری نگر سے منتقل ہو کر مظفر آ باد  منتقل ہوچکاہے  اس کو ادا کرنے کے لیے جب تک یہاں کا یوتھ جب تک کہ یہ ہمارے نوجوان جہاں اپنے چھوٹے چھوٹے اور اہم مطالبات کے لیے صف بند ہو وہاں حالات اور تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ اس بات کا بھی تقاضہ کرتی ہے کہ اپ ایک ہراول دستے کا رول ادا کریں جس طرح کے طلبہ برادری نے تحریک پاکستان میں ادا کیا ہے یا دنیا کے کسی انقلاب میں جس طرح طلبہ برادری کا اور نوجوانوں کا ایک کردار ہوتا ہے۔انھوں نے کہاکہ جمعیت نے ماحول میں فکری انتشار کو دور کرنا ہے اس ماحول میں انتظامی صف بندی کو اپ نے یقینی بنانا ہے اسی خاطر اپ کو یونیورسٹی کی تعلیم دی جا رہی ہے،ڈاکٹر محمدمشتاق خان نے کہاکہ سفارش، کرپشن اور  منشیات کے ماحول کو فروغ دینے والے کلچر کی دیوار گرنے والی ہے۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے یوتھ ایپاورمنٹ کے لیے نوجوانوں کی بے روزگاری کی کیفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اچھا انیشیٹو لیا ہے بنو قابل طرز پرایک  لاکھ نوجوانوں کو فری لانسنگ کی ٹریننگ دیں گے انشائاللہ اس فری لانسنگ کی ٹریننگ کے نتیجے میں نوجوان لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ روپیہ گھر بیٹھ کر وہ کمانے کے قابل ہوں گے ہم چاہیں گے کہ ہم اپنے نوجوان کی عزت کا خیال رکھیں اوران بے ضمیر اور خرید و فروخت کی منڈیاں لگانے والے ممبران کے حوالے نہ کریں بلکہ نوجوانوں کو پانے پاؤں پر کھڑا کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر