جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے قرآن کا آج سب سے بڑا حق یہ ہے کہ ا س کے نظام کو قائم اورنافذ کیاجائے،قرآن کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر نا سب سے بڑی نیکی ہے،اللہ کے پیغام کو ایک ایک گھر پہنچائیں اور خود بھی قرآن اور سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں،شیطانی نظام اور اس کی محاظ قیادت نے عوام کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا،جماعت اسلامی باطل نظام اور کرپٹ قیاد ت کوبدلنے کی جدوجہد کررہی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ 6کے دورے کے موقع مختلف مقامات پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیااور ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے ان سے حلف لیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ ہم سب مل کر ایک ایک فرد تک جائیں اس کو جماعت اسلامی میں شامل کریں اور اس فرسودہ نظام کوبدلنے صف بندی کریں،جماعت اسلامی آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے ہر حلقہ انتخاب سے بھرپور طورپرحصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی،باریاں لگانے والوں نے عوام کو دھوکہ دیاہے۔