سراں یونین کونسل بدلوقیادت کنونشن کے موقع پر 4ہزار نئے لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے حلف لیا۔
15سو خواتین کنونشن مین شریک ہوئیں سب نے حلف اٹھایا۔راجہ فاروق حیدر اور اشفاق ظفر جماعت اسلامی کا سیاسی قرض واپس کریں
جماعت اسلامی ایک لاکھ نوجوانوں کو بنوقابل پروگرام کے تحت جدید سیکلز سیکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی
جہلم ویلی،سراں (پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی ظالموں کے ہاتھ موروڈ کر مظلوموں کو حق دلائے گی،یونیورسٹی کیمپس کے حالات کے ذمہ دار باریاں لگانے والے حکمران ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونین کونسل سراں کے زیر اہتمام ورکر کنونشن بدلو قیادت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسابق امیر عبدالرشید ترابی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل راٹھور،انجینئر راجہ امداد،امیر ضلع بشیر اعوان،غزالہ اشرف،مسرور ظفر،حارث بشیر،راجہ نزاکت،مولانا عبداللہ اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آزاد کشمیر کے فرسودہ نظام کو دریا جہلم میں بہا دیں گے،ہر کلمہ گو مسلمان کے ذمہ قرض ہے کہ وہ اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔جماعت اسلامی ظلم کی ہر نشانی کو ختم کرے گی اللہ کے دین کو قائم کریں طاغوتی نظام کے محافظ حکمران اللہ کا حق حکمرانی چھینا چاہتے ہیں ان کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔ شخصی اقتدار کے پوجاری آئیں گے ان کو ناکام کرنا ہے۔کوئی لالچ اور ہتھکنڈا آپ کو روک نہیں سکتا۔اسلامی حکومت کے قیام کے لیے اللہ نے آپ کوچن لیا ہے۔ کسی بھی جماعت نے اسلامی نظام کے لیے کام نہیں کیا اس لیے جماعت اسلامی اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے قیادت بدلنے کا اغاز کررہی ہے۔بیس کیمپ کے قیام کے وقت دو اہم مقاصد طے ہوئے تھے ایک یہ کہ یہاں کے عوام کے مسائل حل کریں گے اسلامی فلاحی معاشرہ قائم کریں گے دوسرا یہ تھا بقیہ کشمیر کی ازادی کے لیے حقیقی کردار ادا کرنا ہے یہ دونوں مقاصد پورے نہیں ہوئے۔باربار حکومتیں کرنے والے دونوں اہداف حاصل نہیں کر سکے ہرگزرتے دن کے ساتھ مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے بجٹ میں اضافہ ہونے کے باوجود سکیم خوروں اور سکیم چوروں کی نذر ہورہا ہے۔جماعت اسلامی نظام عدل قائم کرنا چاہتی ہے۔ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ سات دھائیاں گزارنے کے باوجود ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے یہ جو سڑک ہے یہ شیر شاہ سوری نے بنائی تھی وہ نہ بناتے تو ہم آج بھی پیدل چل رہے ہوتے دریا جہلم ہونے کے باوجود یہاں کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔صحت اور تعلیم سے عوام محروم ہیں جماعت اسلامی ایک اپوزیشن پارٹی ہے جماعت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں سے 15لاکھ لوگ مستفید ہوئے ہیں 40 ہزار یتیم بچوں کو مفت تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا اور 21ہزار یتیم بچے زیر تعلیم ہیں۔ڈاکٹر مشتاق خان نے کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں اٹھائے 2کروڑ کشمیریوں کی گردن پر جب تک سر موجود ہیں آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی قیادت میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تبدیلی آئے گی قیادت بدلے گی ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی تحریک آزادی کشمیر اور یہاں کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی اور کررہے ہیں تحریک ازادی کشمیر کے لیے ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں راجہ فاروق حیدر صاحب بڑے لیڈر ہیں وہ کسی اور حلقے سے بھی الیکشن جیت سکتے ہیں یہ حلقہ ڈاکٹر محمد مشتاق خان کے لیے چھوڑ دیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل راٹھور نے کہا کہ یونین کونسل سراں میں ہزاروں مرد وخواتین نے جمع ہو کر جیت واضح کر دی ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غزالہ اشرف نے کہا کہ اس حلقے کی خواتین نے ڈاکٹر محمد مشتاق خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔