ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے جمعیت کی حق دو طلبہ تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
جموں کشمیراسلامی جمعیت طلبہ نے 13مطالبات پیش کردیے،13نو مبر کو مظفرآبادمیں دھرنے کاعلان کردیا
مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا نے نے جموں وکشمیراسلامی جمعیت طلبہ کی حق دوتحریک کی مکمل حمایت کاا علان کردیاہے،نوجوان قومی کا مستقبل حکومت طلبہ یونین بحال اور مسائل حل کرے،جموں کشمیراسلامی جمعیت طلبہ نے 13مطالبات پیش کردیے،13نو مبر کو مظفرآبادمیں دھرنے کاعلان کردیا،ان خیالات اظہارانھوں نے جموں وکشمیراسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم احتشام کی قیادت میں ملنے والے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ حکومت،تمام طلبہ کے لیے مفت اور یکساں نظامِ تعلیم نافذ کرے،،طلبہ یونین کی بحالی کے ساتھ جامعات و کالجز میں فوری انتخابات کروائے جائیں،تعلیمی بورڈ کے تمام مسائل حل کیے جائیں،تمام طلبہ کے لیے مفت اور یکساں نظامِ تعلیم نافذ کیا جائے جامعات و کالجز کی فیسوں میں حالیہ اضافہ واپس لے کر فیسوں کا شفاف نظام بنایا جائے،تعلیمی بجٹ اور یونیورسٹی گرانٹس میں نمایاں اضافہ کیا جائے،اساتذہ اور اسٹاف کی کمی کو پورا کر کے تعلیمی معیار بہتر بنایا جائے،نئے گریجویٹس کے لیے ایک سالہ پیڈ انٹرنشپ یا بے روزگاری الاؤنس دیا جائے،جامعات میں کیریئر کونسلنگ سینٹرز اور غیر جانبدار اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں قائم کی جائیں۔تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں،ملک بھر میں آئی ٹی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دیا جائے، لیبارٹریز، ریسرچ سہولیات اور انٹرنیٹ سروسز کو فعال اور بہتر بنایا جا ئے اسکالرشپس اور تعلیمی قرضوں کا شفاف اور منصفانہ نظام قائم کیا جائے۔افیلی ایٹڈ کالجز کے مسائل، خاص طور پر رزلٹ سے متعلق، فوری حل کیے جائیں۔ڈاکٹر محمدمشتاق خان نے کہاکہ طلبہ کے تمام مطالبات جائز اور قابل حل ہیں حکومت ان مطالبات کو پورا کرے۔