مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلے کے مطابق جہلم ویلی حلقہ 6اور مظفرآباد شہر سے پوری قوت کے ساتھ الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کروگا،جماعت اسلامی کے ہزارو ں کارکنوں نے مہم شروع کررکھاہے،روایاتی پارٹیوں اور موروثی قادت کو شکست دیں گے،مظفرآباد شہر اور جہلم ویلی سمیت دیگر حلقوں کے عوام کے مسائل حل کریں گے مظفرآباد شہرجو ریاست کے دارلحکومت ہے اس کو ترکیہ کے دارلحکومت استنبول کے معیار کا دارلحکومت بناؤں گا،ریاست کے دارلحکومت کے ساتھ 77برس سے کھلواڑ جاری ہے اب نہیں چلے گا،مظفرآباد کے وارث موجود ہیں،ان خیالات کا اظہارانھوں نے اپنے دورے کے دوران تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ 7لاکھ افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بنابناحقیقی تبدیلی لائیں گے،ایک لاکھ نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کے تحت ہنرمند بناکر باعزت روزگا رکے قابل بنائیں گے،جماعت اسلامی سماجی خدمات کے شاندار ریکارڈ کے ساتھ عوام میں جارہی ہے جماعت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں سے 15لاکھ افراد مستفید ہوئے ہیں اور ہورہے ہیں،جماعت اسلامی رائے عامہ منظم کرکے حقیقی تبدیلی لاکر عوام کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولت فراہم کرے گی،سیاحت اور ہائیڈل پوٹنشن کا درست ااستعمال کرکے ریاست کو خود کفیل بنائے گی،بجلی فروخت کرکے آمدن سے رزگار کے مواقع پیداکریں گے،کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں گے،مہاجرین کی سیٹیں ختم کرنے کی باتیں کرنا مودی کے ایجنڈے کی تکمیل کرنے کے مترادف ہیں،انتخابی عمل کو شفاف بنایاجائے اور آمدہ انتخابات آئینی ترامیم کرکے متناسب نمائندگی کے تحت کرائیں جائیں۔