Dr Muhammad Mushtaq Khan

کشمیریوں نے ہندوستانی جبری فوجی قبضے کو ایک لمحہ کے لیے تسلیم کیاہے نہ کریں گے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان  نے کہاہے کہ کشمیریوں نے ہندوستانی جبری فوجی قبضے کو ایک لمحہ کے لیے تسلیم کیاہے نہ کریں گے،کشمیرکو نریندرمودی کے پنجہ استبداد سے آزادکرائیں گے،غزہ طرز کا کوئی معاہدہ کیاگیاتو کشمیری مزاحمت کریں گے،اسرائیل اور ہندوستان عالمی دہشت گرد اور انسانیت کے قاتل ہیں،بیس کیمپ کو اقتدار کاریس کیمپ بنانے والے قوم کے مجر م ہیں،فلسطینیوں اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق دیاجائے،اقوام متحدہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے تاکہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرسکیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیرا ہتمام یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی،عزیر غزالی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ بیس کیمپ اور اسلام آباد ہی تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہمکنار کرسکتے ہیں،کشمیریوں نے اپنے حصے کاکام کرلیاہے،چھ لاکھ جانیں قربان کیں ہیں،6لاکھ کشمیری شہداء کے مقدس لہو سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیں گے،جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کشمیرکی نقیب ہے اور صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہاکہ قابض ہندوستانی فوج کو کشمیری شکست دیں گے،کشمیریوں نے آزادی یا شہادت کا فیصلہ کیاہوا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر