Dr Muhammad Mushtaq Khan

جماعت اسلامی رائے عامہ منظم کر حقیقی اسلامی تبدیلی لائے گی:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی رائے عامہ منظم کر حقیقی اسلامی تبدیلی لائے گی،دارلحکومت مظفرآباد کو ترکیہ کے دارلحکومت استنبول کی طرز پر تعمیر کریں گے،ہندوستان اور اسرائیل پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں افغانستان اور پاکستان جنگ پر تشویش ہے پاکستان کی حفاظت کرنا پوری قوم پر فرض ہے،آمدہ انتخابات اہمیت کے حامل ہیں جماعت اسلامی کا اسمبلی میں جانا ضروری ہے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے عوام جماعت اسلامی اعتماد کریں دونوں خطو ں کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے،بزدل اور نااہل حکمران مسائل کے ذمہ دار ہیں،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی مظفرا ٓباد شہر حلقہ تین کے زیر اہتمام افطارڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حق دو عوام کو بدلونظام کو نعرے کے ساتھ جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں جارہی ہے،مظفرآباد شہر سے میں خود الڑوں گا عوام اعتماد کریں اس شہر کوترقی یافتہ شہر میں بدل دوں گا،مہاجرین اور انصار کے مسائل حل کروں گا،کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں گے،نوجوانوں کے لیے بنو قابل پروگرام شروع کرنے والے ہیں،خواتین کو بھی اس میں شامل کریں گے،جماعت اسلامی نظام مصطفی کا نفاذ کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر