Dr Muhammad Mushtaq Khan

اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیرکے حقیقی سفیر اور ہمارا اثاثہ ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان


لندن:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیرکے حقیقی سفیر اور ہمارا اثاثہ ہیں،ہندوستان اور اسرائیل دنیاکو تیسری عالم گیر ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،کشمیر ی اور فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیادی اورپیدائشی حق،حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں،ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں جاکر عہد کیاتھاکہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے گی اور کشمیری اپنی آزادمرضی سے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے،عالمی برادری نے کشمیریوں کے اس حق کو تسلیم کررکھاہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ برطانیہ کے موقع پر استقبال کے لیے آنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ برطانیہ مسئلہ کشمیرکا عینی شاہد ہے اس لیے برطانیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے کردارادا کرے،برطانیہ اوریورپ میں مقیم کشمیری یہاں کے قوانین کی پابندی کرتے ہوئے سفارتی محاذپر اپنے جائز جدوجہد کریں،تحریک کشمیربرطانیہ،تحریک کشمیر یورپ سمیت دیگر تحریکات اور قائدین نے مسئلہ کشمیرسفارتی سطح پر بھرپوراندازسے اجاگرکیا،موجوہ موافق حالات ے مزید استفادہ رکرتے ہوئے ہندوستان کے مظالم کوبے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستا ن نے 80لاکھ کشمیریوں کو کھلی جیل میں قید کررکھاہے،قالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے انسانی حقوق معطل ہیں،کسی بھی ریلیف ادارے کو مقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت نہیں ہے میڈیا پر مکمل پابندی ہے،ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے،کشمیرپر قابض ہندوستانی فوج جنگی جرائم کررہی ہے کشمیریوں کو اپنی آواز اٹھانے پر بھی پابند ی ہے۔انھوں نے کہاکہ عالمی برادری اس کا  فوری نوٹس لے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر