اسلام آباد:جماعت اسلامی ازاد جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ظلم پر مبنی باطل نظام اور اس کی محافظ قیادت کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنا چاہتی ہے فرسودہ اور باطل نظام ہمارے مسائل کی جڑ ہے جماعت اسلامی ظلم پر مبنی اس باطل نظام کا خاتمہ کر کے اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی رائے عامہ منظم کر کے ریاست کے آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے، معاشرے میں کرپشن،ظلم نا انصافی،اقربا پروری اورمیرٹ کی پامالی نے سماج کی چولیں ہلا کے رکھ دی ہیں،انھوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل قرآن وسنت کے نفاذ میں مضمر ہے،دنیا میں سارے انسانوں کے بنائے نظام فیل ہو چکے ہیں اسلامی نظام ہی دنیا کو امن اور تراقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔