Dr Muhammad Mushtaq Khan

روایتی پارٹیاں اور موروثی قیادتیں عوامی مسائل حل کرانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان  نے کہاہے کہ روایتی پارٹیاں اور موروثی قیادتیں عوای مسائل حل کرانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں،باریاں لگانے کے بعد مشترکہ طورپر حکومت بنا کر بھی اپنا ہی ایجنڈا آگے بڑھایا،ممبران اسمبلی نے چار برسوں میں چار مرتبہ سیاسی وفاداریاں بدلی جو عوامی مینڈیٹ کے ساتھ کھلا مذاق ہے،بیس کیمپ کی اسمبلی اس سنگین مذاق کی متحمل نہیں ہوسکتی،وزیر اعظم سب ممبران اسمبلی کو عوام کے پاس بھیجیں تاکہ دوبارہ مینڈیٹ لے کرآئیں اسی سے استحکام آگئے گا،جماعت اسلامی یکم نومبر کو یوم آزادی گلگت بلتستان بھروپورانداز سے منائے گی،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے اپنے دورہ جہلم ویلی حلقہ چھ میں چھٹیاں میں کارنرمیٹنگ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ عوام ان چہروں کو پہنچانیں ان کوبدلیں جماعت اسلامی متبادل کے طورپر اپنے امیدوار پیش کرچکی ہے،جماعت اسلامی کی پوری تاریخ گواہ ہے کہ ہمار اایک بھی ممبر اسمبلی کبھی نہیں بکا اور نہ ہی جھکا،جما عت اسلامی نے امانتدار اور دیانتدار قیادت کو میدان میں اتار دیاہے،عوام عتما د کریں یہاں کے مسائل بھی حل کریں گے اور بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقداما ت کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر