Dr Muhammad Mushtaq Khan

جماعت اسلامی مراعات یافتہ طبقے کی مراعات ختم کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے گی:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

برمنگھم:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی مراعات یافتہ طبقے کی مراعات ختم کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے گی،جماعت اسلامی نے اسمبلی ممبران کے ذریعے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے مقابلے میں ترقیاتی فنڈز بلدیاتی اداروں کے ذریعے استعمال کرنے کی تجویز دی ہے اس سے ایک طرف کرپشن کا خاتمہ ہوگا جبکہ دوسری طرف فنڈز کا استعمال بہتر انداز میں ہوگا،اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے، مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے جماعت اسلامی یہ کہتی ہے کہ مہاجرین کی سیٹیں آزاد کشمیرکے ایک حلقے کے جنتے ووٹ ہوتے ہیں اس کے مطابق مہاجرین کی سیٹیں رکھیں جائیں اس کے جتنی بھی سیٹیں بنتی ہیں وہ ہوں گی اور مہاجری کی نمائندگی بھی اسمبلی میں رہے گی،دوسری بات یہ ہے کہ ایم ایل ایز کے جب فنڈ ز ختم ہوجائیں گے تو یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا باقی مہاجرین آباد کاری ور ان کے دیگر مسائل حل ہوں گے وہ حکومت کی ذمہ داری ہے، جماعت اسلامی کو چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا حصہ تھی یہ سب مل کر بھی عوامی مسائل کو حل نہ کر سکے حکومت کے سامنے عوامی مسائل کے آواز بننے والی اپوزیشن کا کردار ادا جماعت اسلا می ن اداکیا،عوای ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی ہم نے حمایت اور جو مطالبات عوامی الیکشن کمیٹی نے نہیں پیش کیے تھے وہ جماعت اسلامی نے پیش کیے، ان خیالات کاظہارانھوں نے پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ  عوام کو سیاسی جماعتوں اور ان کی لیڈر شپ سے اعتماد ختم ہوگیا آمدہ انتخاب اسی نظریے اور سوچ کی بنیاد پر ہوں گے جو عوامی مسائل کی جہدوجہد کرنے والے ہوں گے جو عوامی مسائل اجاگر کریں گے اور ان کے حل کا راستہ دیں گے عوام ان کو ہی منتحب کرئے گی جبکہ جماعت اسلامی عوامی حقوق تحریک کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی جماعت اسلامی سوشل جسٹس کی بات کرتی ہے جس میں برادری قبلے سے بالاتر ہو کے قومی سوچ کے ساتھ ووٹ کے استعمال کی بات کرتی ہے  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کشمیریوں کا وکیل پاکستان ہے اور پاکستان کے اندر جو حالات پیدا کئے گے ہیں وہ خود بڑے مسائل کا شکار ہے اس کے باوجود کشمیریوں کی آخری امید پاکستان ہی ہے،پریس کانفرنس میں ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت آزاد کشمیراوورسیز کشمیریوں کے مسائل حل کرے ان کی نمائندگی اسمبلی میں بڑھائے اور نسل نو کو آزاد کشمیراور تحریک آزادی کشمیرسے وابستہ کرے نے کے لیے آز اد کشمیرآنے کی دعوت دے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر