اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ ا ورپی ٹی آئی نے بیس کیمپ کو تماشہ بنادیا،حکو مت میں بھی ہیں اور اپوزیشن میں بھی ہیں یہ کیسے لوگ ہیں آزا د کشمیرکے 45لاکھ عوام شہداء اور غازیوں کے ورثاء ہیں ان سے کھلواڑ بند کیاجائے،بارلیاں لگانے والی پارٹیاں اور موروثی قیادت عوامی مسائل حل کرانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں،جماعت اسلامی بیس کیمپ کے قومی تشخص کی بحالی عوامی مسائل کے حل اور کشمیرکی آزادی کے محاذ پر جدوجہد کررہی ہے،عوامی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں آزاد کشمیر سے ظلم کے ہر نشان کو مٹادیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ موجودہ اسمبلی کے ہر ممبر نے چارپرسوں میں تین بار اپنی سیاسی وابستگیاں تبدیل کی ہیں اور اب چوٹھی بار تبدیل کرنے جارہے ہیں ایسے ممبر اسمبلی عوامی مینڈیٹ کھو چکے ہیں،وزیر اعظم اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں،انھوں نے کہاکہ نریندرمودی حملے کامنصوبہ بنارہاہے اور بیس کیمپ کی اسمبلی اقتدار اقتدار کھیل رہی ہے،نوجوان بے روزگار ہیں مریضوں کو ادویات نہیں مل رہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے میرٹ کاقتل عام ہے،کرپشن عام ہے،جماعت اسلامی فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت کو بدلنے کے لیے میدان میں نکلی ہے۔