مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ عیاش حکمرانوں نے اپنی مراعات اور عیاشیاں کم کرنے کی بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے غریب عوام کا جینا مشکل بنادیا،ادیات کی قیمتیں پہلے ہی کئی گنا بڑھ چکی تھیں اب ضروریات زندگی کی ہر شے مہنگی ہوجائے گی اور غریب انسان کو اپنے جسم اور روح کے تعلق کو بھی بحال رکھنا محال ہوجائے گا،حکومت آزاد کشمیر فوری طورپر اضافے اخراجات اور مراعات ختم کرے اور عوام کوریلیف فراہم کرے،غریب مریضوں کو ایک ہسپتال سے دورے ہسپتال تک شفٹ کرنے کے لیے ایمبولنس کے کرائے کئی گنا بڑھ گئے ہیں غریب کے لیے زندہ رہنا بھی مشکل کردیاہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ حکمران پروٹوکول اور مراعات ختم کریں،وزراء مشیران کی فوج اور سرکار ی اخرات میں کمی کریں تاکہ عوام کو رریلیف مل سکے،انھوں نے اعلان کیاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر پروٹوکول کلچر اور مراعات ختم کرے گی،روایاتی پارٹیاں اور قیادتیں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں بے روزگار ی کا سیلاب ہے لیکن حکمران اپنے عزیزوں کو ایڈجسٹ کرنے سے آگے نہیں جارہے ہیں نوجوانو ں کے مسائل کا حکمران کو ادراک ہی نہیں ہے۔