باغ:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ قرآن وسنت سے دوری کے باعث آج پوری امت مسائل کا شکارہے،قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر ہی دنیا اور آخرت میں سرخروہوسکتے ہیں،قرآن کی درس گائیں دین کے ابلاغ کے مورچے ہیں،ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی مسلسل جارحیت سے بے گناشہریوں کی شہادتوں پر دنیا نوٹس لے،امریکہ اور اسرائیل نے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف کاروائی بنتی ہے،اوآئی سی کے ممبر ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا جلاس بلانے کی تحریک کریں،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے باغ ادارہ علوم اسلامیہ میں دستار فضیلت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا عبدالمنا ن سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ حفاظ قرآن پوری کشمیری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،قیامت کے دن اپنے والدین اور لواحقین کی سفارش کریں گے،اپنے سینوں میں قرآن محفوظ کرنے والوں کی قدر کی جانی چاہیے،آج اللہ کادین مغلوب ہے دین کے غلبے کی جدوجہد کرنا اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز فرض ہے۔