Dr Muhammad Mushtaq Khan

جماعت اسلامی نوجوانوں اور خواتین کو ہنرمند بنا کرباعزت روزگار کے قابل بنائے گی:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

چناری،چکار:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی نوجوانوں اور خواتین کو ہنرمند بنا کرباعزت روزگار کے قابل بنائے گی،نصاب تعلیم کو قومی اہداف سے ہم آہنگ کرکے قومی مقاصد حاصل کریں گے،مکار لالچی اور نااہل قیادت مسائل کی ذمہ دار ہے،جماعت اسلامی تبدیلی کا ایجنڈے لے کر عوام کے پاس آئی ہے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے عوام جماعت اسلامی پراعتماد کریں تو عوام کی تقدیر بدل دیں گے،پانیوں کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے عوام لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلاہیں،حکمرانوں نے اپنی عیاشیاں کم کرنے کی بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب کے لیے جینا مشکل بنادیا،حکمرا ن عیاشیاں ختم اور پٹرول کی قیمت کم کریں تاکہ غریبوں پر بوجھ نہ پڑے،حکمرانوں نے رویہ نہ بدلا تو جماعت اسلامی بڑی تحریک کاآغاز کرے گی،ا مریکہ،ہندوستان اور اسرائیل پوری امت کے دشمن ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے چناری میں صنعتی سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ خواتین ہماری آبادی کانصف سے زائد ہیں ان کے مسائل حل کرنا اور ان کو قومی کردار میں رول دینا ہماری ذمہ داری ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آخر خواتین کے لیے الگ جامعات میڈیکل کالجز اورالگ روزگار کے مواقع پیدا کرے گی،تمام روایاتی پارٹیوں نے خواتین کا استحصال کیاہے جماعت اسلامی خواتین کوا ن کے حقوق دلائے گی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حق دو عوام کو بدلواس نظام کو کا بیانیہ لے کر عوام کے پاس جارہی ہے،اس نظام اور قیادت کے ہوتے ہوئے عوام کے مسائل حل نہیں سکتے اور نہ ہی کشمیرکی آزادی کے لیے کوئی کردار اد اکیاجاسکتاہے۔اس قیادت اور نظام کو بدلیں گے تو مسائل حل ہوں گے اور کشمیرآزاد ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر