Dr Muhammad Mushtaq Khan

57اسلامی ممالک باہم یکجہتی کا مظاہرہ کریں:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

جہلم ویلی:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ 57اسلامی ممالک باہم یکجہتی کا مظاہرہ کریں تو کسی کی جرات نہیں ہے کہ وہ کسی اسلامی ملک پر حملہ کرے،امریکہ،اسرائیل اور ہندوستان انسانیت کے قاتل جنگی مجرم ہیں،رمضان المبار ک  کے مقدس مہینے میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنابہت بڑی نیکی ہے،یہ ماہ مقدس قرآن کا مہینہ ہے،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں قرآن کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ قرآن کے نظام کو بطور نظام حیات قائم اور غالب کیاجائے،اسلامی فلاحی ریاست ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ہٹیالا ٹاؤن میں افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ بزدل حکمرانوں کی وجہ سے ملت اسلامیہ مسائل کا شکار ہے دشمن حملہ آور ہیں،آج پوری دنیا میں مسلمان گاجر مولی کی طرح کاٹے جارہے ہیں کشمیرفلسطین کے بعد اب ایران شام لنبان اور یمن میں امریکہ اور اسرائیل نے خون کی ہولی جاری رکھی ہوئی ہے ایک آزاد اور خود مختار ملک پر حملہ کرنا جنگی جرم ہے اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے،انھوں نے کہاکہ چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،اسلامی نظام ہی انسانوں کو عدل فراہم کرسکتاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر